Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگدل باپ نے کلہاڑی سے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی

ملزم نے بیٹے کو سوتیلی ماں کے بھڑکانے پر سزا دی
شائع 02 نومبر 2024 08:20pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب کے شہر جھنگ میں سنگدل باپ نے کلہاڑی کے وار سے اپنے 12 سالہ بیٹے کی ٹانگ کاٹ دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم خاور عباس نے اپنے 12 سالہ بیٹے خرم شہزاد کو سوتیلی ماں کے بھڑکانے اور حقیقی ماں کے ساتھ رغبت پر سزا دی۔

یہ افسوسناک واقعہ تھانہ قادرپور کے علاقہ رتہ میں پیشہ آیا، جہاں اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

لاہور میں دو بھائیوں کو کچلنے والی ملزمہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نےواقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو بروقت گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ قادرپور میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ گرفتاری کیلئے ریڈ جاری ہیں۔

لاہور: عدالت پیشی پر جانے والے باپ بیٹوں کے قتل کا ڈراپ سین

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔