Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں کرنٹ لگنے سے 3 بھائیوں سمیت چار بچے جاں بحق

ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
شائع 02 نومبر 2024 03:55pm

ٹانک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گرہ مٹھو میں کرنٹ لگنے سے 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویراحمد کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی ہیں، بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ واقعے کی تصدیق کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پشاور: کچرے کے ڈھیر میں پراسرار دھماکا، 10 سالہ بچہ جاں بحق

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے مال مویشی چروارہے تھے جس دوران انہیں کرنٹ لگا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک نے مزید بتایا کہ واقعے کی مکمل تفتش کی جارہی ہے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

taank

4 children died

electric shock