Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان باشندوں کے پاکستان داخلے، غیرقانونی پاسپورٹ لینے کا طریقہ بے نقاب، 34 گرفتار

12ہزار فی کس دے کر پاکستان میں داخل ہوئے، نادرا میگا سینٹر پر ایجنٹ کے ذریعے دستاویزات لیں
شائع 02 نومبر 2024 11:45am

پشاور: افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار غیر ملکی افراد ناردہ سے جعلی پاکستانی شناختی اور پارسپوٹ بنا کر بیرون ملک جارہے تھے۔

کراچی میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی تفتیش میں اہم پیش رفت

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس بارہ ہزار روپے ادا کئے۔ نادرہ میگا سینٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔

چھاپے کے دوران ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار کئے گئے، غیر ملکیوں سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈز، افغانی تزکرہ اور افغان پارسپوٹ برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں، گرفتار ملزمان ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ان کا مزید اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے گلف ممالک جانے کا پلان تھا، نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

FIA

Afghanis

illegal passport

34 arrested