Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

دُکی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کان کُن جاں بحق، ایک کو زندہ نکال لیا گیا

کان کنوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں
شائع 31 اکتوبر 2024 05:25pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

بلوچستان کے ضلع دکی کے دمڑ کول مائنز ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کان کُن پھنس گئے، پھنسے ہوئے کان کنوں میں سے دو کی لاشیں اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔

دکی شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دمڑ کول مائنز میں جمعرات کو صبح 8 بجے زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے تین کان کن پھنس گئے۔

ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق مذکورہ کان کی گہرائی 2800 فٹ ہے جبکہ کان کن 1400 فٹ کی گہرائی میں دوران مرمت پھنسے۔

واقعے کے بعد مقامی کوئلہ کان کنوں اور محکمہ مائنز وضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کی۔

امدادی کارروائی کے دوران ایک کان کن حفیظ اللہ کو زندہ حالت میں بروقت نکال لیا گیا، جبکہ دیگر دو کانکنوں کی لاشیں 8 گھنٹے کی ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان سے نکالی گئیں۔

کوئلہ کان سے نکالے گئے مزدروں میں حبیب الرحمٰن اور سیف اللہ کی لاشیں شامل ہیں۔ لاشوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئیں۔

Dukki Coal Mine

Miners Dead