Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ غفلت سے مریض کی موت، ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کیخلاف بڑا ایکشن

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رہورٹ طلب کی تھی
شائع 31 اکتوبر 2024 09:04am

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک شخص کی موت واقع ہونے كے معاملے پر ٹیچنگ اسپتال کے 3 ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

2 روز قبل ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر حادثے میں زخمی شخص کو 3 گھنٹے تک چیک ہی نہیں کیا، کبھی سی ٹی اسکین، کبھی ایکسرے اور کبھی الٹرا ساؤنڈ کے لیے بھیج دیتے۔

مریض کو سی ٹی اسکین کے لیے بھیجا تو فیس کے بغیر سی ٹی اسکین ہی نہیں کیا گیا، فیس جمع کرواتے کرواتے مریض کی موت ہو گئی تھی۔

ساہیوال میں مزید2 بچے جاں بحق، ایم ایس سمیت ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کے حکم پر جھڑپیں

جس کے بعد لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رہورٹ طلب کی تھی۔

انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر فیصل عمر، ڈاکٹر حوریا ندیم اور ڈاکٹر لقمان کو فوری طور پر نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Sahiwal

Sahiwal Teaching Hospital

Doctors fired