Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

’وڈیرے کا بیٹا ہوں، جیسے چاہوں گاڑی چلاؤں گا‘

نوجوان نے قاسم آباد 15 نمبر چوکی کے انچارج اے ایس آئی سے بدتمیزی
شائع 30 اکتوبر 2024 08:28pm

سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں تیز رفتار گاڑی روکنے پر با اثر وڈیرے کا بیٹا بھڑک اٹھا۔

حیدرآباد ٹریفک پولیس نے گاڑی تیز چلانے پر روکا تو ملزم نے ٹریفک پولیس افسر کو گالیاں اور دھمکیاں دینہی شروع کردیں۔

ملزم نے قاسم آباد 15 نمبر چوکی کے انچارج اے ایس آئی سے بدتمیزی کی اور کہا کہ ’وڈیرے کا بیٹا ہوں، جیسے چاہوں گاڑی چلاؤں گا‘۔

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پولیس کی جانب سے تاحال نوجوان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔