Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش اور برفباری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
شائع 30 اکتوبر 2024 09:30am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، نارووال، فیصل آباد اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔

عوام تیاری کرلیں، ملک کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور بلند بالا پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

Rain

weather forecast

rainy weather

Rain prediction

snow fall

hot and dry weather

snow