Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز ہیڈ آفس میں ’پنک اکتوبر‘ کے تحت بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد

خواتین ملازمین کو بریسٹ کینسر سے نمٹنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2024 05:18pm

کراچی می واقع ”آج نیوز“ کے ہیڈ آفس میں ”پنک اکتوبر“ کے تحت بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چھاتی کے سرطان کی ماہر ڈاکٹر ریمل اور ڈاکٹر مشعیل نے خواتین ملازمین کو بریسٹ کینسر سے نمٹنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا۔

سیشن میں بریسٹ کینسر کی ماہر ڈاکٹر ریمل اور ڈاکٹر مشعیل نے خواتین کو بریسٹ کینسر کی علامتیں، وجوہات، معائنہ اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

ڈاکٹر ریمل کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان کی بنیادی وجہ شادی شدہ خواتین کا بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے، جبکہ وراثتی طور پر بریسٹ کینسر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

ڈاکٹر مشعیل کا کہتی ہیں کہ پنک اکتوبر منانے کا مقصد آگاہی دینا ہے تاکہ خواتین شروعات میں ہی مرض کی تشخیص کرکے علاج میں پہل کریں۔

ڈاکٹر کے مطابق بریسٹ کینسر اب صرف بڑی عمر کی خواتین تک ہی محدود نہیں بلکہ نوجوان لڑکیاں اور مرد بھی اس کا شکار ہورہے ہیں، ہر 138 خواتین کے بعد ایک مرد بھی چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے آگاہی ضروری ہے۔

AAJ NEWS

Breast Cancer

Pink October