آج نیوز کے ہیڈ آفس میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد
کراچی آج نیوز کے ہیڈ آفس میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چھاتی کے سرطان کی ماہر ڈاکٹر ریمل اور ڈاکٹر مشعیل نے خواتین ملازمین کو بریسٹ کینسر سے نمٹنے کے طریقے کار سے آگاہ کیا گیا۔
پنک اکتوبر بریسٹ کینسر کی آگاہی کا مہینہ ہے جس کے لیے آج نیوز گروپ میں بھی خواتین ملازمین کیلئے خصوصی آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔
سیشن میں بریسٹ کینسر کی ماہر ڈاکٹر ریمل اور ڈاکٹر مشعیل نے خواتین کو بریسٹ کینسر کی علامتیں، وجوہات، معائنہ اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
ڈاکٹر ریمل کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان کی بنیادی وجہ شادی شدہ خواتین کا بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے۔ جبکہ وراثتی طور پر بریسٹ کینسر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔
ڈاکٹر مشعیل کا کہتی ہیں کہ پنک اکتوبر منانے کا مقصد آگاہی دینا ہے تاکہ خواتین شروعات میں ہی مرض کی تشخیص کرکے علاج میں پہل کریں۔
ڈاکٹر کے مطابق بریسٹ کینسر اب صرف بڑی عمر کی خواتین تک ہی محدود نہیں بلکہ نوجوان لڑکیاں اور مرد بھی اس کا شکار ہورہے ہیں ہر 138 خواتین کے بعد ایک مرد بھی چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے آگاہی ضروری ہے۔
Comments are closed on this story.