Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رینالہ خورد: 14 سالہ طالب علم کو تین اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او
شائع 29 اکتوبر 2024 02:34pm

رینالہ خورد کے نواحی گاوں میں 14 سالہ طالب علم کو تین اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رینالہ خورد کے نواحی گاؤں ون ون آر اے کے رہائشی چودہ سالہ نوجوان عبدالرحمن کو گاؤں کے ہی رہائشی علی رضا نامی اوباش کھیلنے کے بہانے ورغلا کر فصلوں میں لے گیا، جہاں اس کے دیگر دو ساتھی حمزہ سلطان اور شیراز اقبال تینوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون گرفتار

متاثرہ بچے کے والد عمران کی رپورٹ پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد راشد کا واقعے پر کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

Arrested

Renala Khurd

rape accused