Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیو کراچی تھانے کے ایس ایچ او بھی ٹک ٹاک کے شوقین نکلے، سندھ پولیس کا دوغلا پن بے نقاب

محکمے نے کئی اہلکاروں کو ویڈیو بنانے پر معطل کیا لیکن جب بات سینئر افسران کی آتی ہے تو انہیں چھوٹ مل جاتی ہے۔
شائع 28 اکتوبر 2024 08:13pm

نیو کراچی تھانے کے ایس ایچ او بھی ٹک ٹاک کے شوقین نکلے۔ محکمے کے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا غلام رسول ارباب کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو محکمہ پولیس کا دوغلا پن بے ناقاب ہوگیا۔

محکمہ پولیس سندھ نے اہلکاروں کے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور کئی اہلکاروں کو معطل بھی کیا ہے۔ لیکن جب بات سینئر افسران کی آتی ہے تو انہیں چھوٹ مل جاتی ہے۔

ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا غلام رسول ارباب ڈیوٹی کے دوران باوردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پائے گئے۔

محکمہ کی پالیسی کو نظر انداز کرکے پولیس افسر اپنی موج میں دکھائی دیتے ہیں۔

Sindh Police

TikTok Video

SHO New Karachi

SHO Ghulam Rasool Arbab