Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑیوں پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سامان کی منتقلی کے دوران کنٹینر موٹر سائیکل اور کار پر جا گرا۔
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2024 08:00pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

قصور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کنٹینر کے گاڑیوں پر گرنے سے چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قصور کے علاقہ تھہ شیخم میں بلھے شاہ پیپر مل کے ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر میں سامان منتقل کرنے کے دوران کنٹینر موٹر سائیکل اور کار پر گر پڑا، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

بلھے شاہ پیپر مل کا کنٹینر کرین کے ذریعے اتارا جا رہا تھا کہ ٹوٹ کر گرگیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کیا۔