Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئل ٹینکر کو حادثہ، لوگ برتن لیکر تیل لوٹنے پہنچ گئے

شہری تیل لوٹنے کے لئے بالٹیاں، کولر اور گھر کے برتن تک ساتھ لے آئے
شائع 24 اکتوبر 2024 04:21pm
An oil tanker overturned - Breaking News - Aaj News

سندھ کے شہر سکھر میں خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا، تیل لوٹنے کیلئے شہری گھر کے برتن اٹھا ؛لائے۔

سکھر بس ٹرمینل آبادی کے قریب خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر اُلٹا، جس سے علاقے میں ٹریفک جام ہو گیا۔

شہری تیل لوٹنے کے لئے بالٹیاں، کولر اور گھر کے برتن تک ساتھ لے آئے۔

نائجیریا میں بہاولپور جیسا واقعہ، آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک

تیل سے بھرا ٹینکر شکارپور سے سکھر جارہا تھا کہ نیو بس ٹرمینل چورنگی پر موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گیا۔

خوردنی تیل لوٹنے والے شہریوں کو ممکنہ حادثے سے بچانے کیلئے پولیس دور دور تک دکھائی نہیں دی۔

Sukkur

oil tanker