Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

جہاز کو معمولی نقصان ہوا،مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا
شائع 22 اکتوبر 2024 12:27pm

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ائیر سیال کی کراچی جانے والی پرواز سے ٹکرایا۔

ایو ایشن ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ جہاز کو واپس لے آیا، جہاز کو معمولی نقصان ہوا،مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔

ائیر لائن حکام کے مطابق ایئرکرافٹ انجئیر جہاز کا معائینہ کر رہے ہیں، جلد ہی پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔