Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ پولیس سے بھاری تعداد میں اسلحہ چھین لیا گیا

صدر تھانے کے ہیڈ محرر اور نائب محرر کو کواٹر گارڈ کردیا گیا
شائع 21 اکتوبر 2024 10:24pm

سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس سے کورٹ پراپرٹی کیس کا بھاری اسلحہ چھین لیا گیا۔

پولیس نے 2 اکتوبر کو شمبے شاہ چیک پوسٹ پر اسلحے کی کھیپ پکڑی، جس میں 138 پستول اور 276 میگزینز شامل تھے۔

مذکورہ اسلحے کو لاڑکانہ لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔ پولیس کا دعوہ ہے کہ اسلحہ لیبارٹری سے جیکب آباد لایا جارہا تھا کہ راستے میں چھین لیا گیا۔

واقعہ پولیس کی غفلت ہے یا ملی بھگت؟ ایس ایس پی نے نوٹس لیتے ہوئے صدر تھانے کے ہیڈ محرر اور نائب محرر کو کواٹر گارڈ کردیا۔