Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ: سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کیا جائے گا، ایڈیشنل جنرل

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے کی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2024 04:39pm

پشاور ہائی کورٹ نے آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کو بنا کسی پیشرفت کے 22 اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورt کے بعد آئینی ترامیم کا مسودہ ہبلک کیا جائے گا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کسی کو نامزد نہیں کیا۔ جس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیا کیس ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ان کا جو کیس ہے اس طرح کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس ارشد علی نے کہا کیا ہم سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں جس پر علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے عدالت اس کی پابند نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ نے کہا کہ وزیرقانون سے بات ہوئی ہے، ترامیم پر اپوزیشن اور دیگر جماعتوں سے مشاورت ہورہی ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں اس میں شریک ہیں۔

جسٹس ارشد علی کا کہنا تھا کہ اگر مشاورت ہورہی ہے تو پھر تو کسی نتیجہ پر پہنچ کر یہ مسودہ کو پبلک کریں گے ناں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلکل اس کو پھر پبلک کیا جائے گا۔

ہمارے مسودہ پر قانون سازی ہوگی ورنہ کوئی قانون سازی نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں دلائل دیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا اٹارنی جنرل جو کہیں گے، اس کے مطابق میں کروں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ پھر مشاورت کرلیں، ہم اس کیس کو 22 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہیں۔

Peshawar High Court

proposed constitutional amendments

26th Constitutional Amendment