Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹنڈو محمد خان: ہیڈ محرر کی 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی

متاثرہ لڑکے کو نجی کوارٹر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ذرائع
شائع 15 اکتوبر 2024 12:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان میں سی آئی اے تھانے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائے کے مطابق 18 سالہ ذیشان متاثرہ لڑکے کی فریاد پر تھانہ سٹی پر مقدمہ درج کرکے تھانہ سی آئی اے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیو روکر سے جنسی زیادتی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کا تبادلہ

متاثرہ بچے کے مطابق اسے 12 اکتوبر کو تلاشی کے دوران سی آئی اے پولیس کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے حراست میں لیا اور نجی کوارٹر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات بھر کوارٹر میں رکھا اور والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اسکول پرنسپل کی بھائی کے ساتھ ملکر 5 طلبہ سے جنسی زیادت

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔

sexual abuse

Tando Mohammad Khan

CIA head

18 years old boy