Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
شائع 13 اکتوبر 2024 12:01pm

شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق طاہر نامی اوباش شخص اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ کو ویرانے میں لے گیا اور جنسی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لڑکی کے شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا جہاں پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی ماریے جا رہے ہیں

rape accused

girl rape