Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ فرمان وزیراعلی خیبرپختونخوا کے سینئرمشیر کےعہدے سے مستعفی

بانی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں، ، ذرائع شاہ فرمان
شائع 13 اکتوبر 2024 09:10am

سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینیئر مشیر کے عہدے سے استعفا دے دیا۔

وزیراعلی نے چند روز قبل شاہ فرمان کو سینئیر مشیر برائے سیاسی امور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر مشیر بنانے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا ممبر ہوں، کمیٹی ممبر کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔