Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں آگ بھڑک اٹھی، 10 مکانات اور 2 دکانیں جل کر خاکستر

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 11 اکتوبر 2024 08:45am

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آتشزدگی سے 10 مکانات اور 2 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 12 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعی آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے جاگراں شال میں پیش آیا جہاں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ رات کے پچھلے پہر 3 بجے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے پورے محلے کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے 10 ریائشی مکانات اور 2 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 12 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

آتشزدگی کے اس واقعے میں ملکی زمان ولد شاہ زمان، شمس الزمان ولد رحمت اللہ، معرفت اللہ ولد زیت اللہ کے گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ بشیر حسین ولد زیت اللہ، محب اللہ ولد رحمت اللہ، شہباز ولد ہدایت اللہ اور نجیب اللہ ولد زیت اللہ کے گھر بھی نذر آتش ہوگئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، جنگلی جانور بھی ہلاک

آگ نے اشفاق ولد زیت اللہ اور سلطان ولد شاہ زمان کے 2 مکانات اور 2 دکانوں کو بھی خاکستر کردیا۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان اختر ایوب کے مطابق ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے، پولیس اور انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان خاکستر ہوگیا۔

ڈپٹی کشمیر نیلم ندیم جنجوعہ نے متاثرین کی فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

azad kashmir

Muzaffarabad

vadi neelam

azad kashmir fire

short circuit fire