Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس کے درمیان تصادم، ہاسٹل میں آگ لگا دی

یونیورسٹی انتظامیہ کا بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ
شائع 10 اکتوبر 2024 11:25pm

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں آگ بھی لگادی گئی۔

دونوں گروپس کے درمیان تصادم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ تین زخمی طلبا کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی طلبا کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز خالی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ایس سی او سمٹ کے باعث بوائز ہاسٹلز خالی کروائے جارہے۔

انتظامیہ نے تمام طلبا کو کل سے ہاسٹلز چھوڑنے کی ہدایت کی ہے، 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔