Aaj News

بدھ, اکتوبر 09, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

شکارپور: کچے میں 2 گروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کچےمیں روانہ ہوگئی
شائع 09 اکتوبر 2024 05:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور میں کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایس ایچ او سہراب شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شکارپور کچے میں مہر اور جتوئی قبیلے میں شدید فائرنگ چل رہی تھی، قبائل میں فائرنگ رکوانے کے لیے جانے والی پولیس پر بھی فائرنگ کی، دو قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سھراب سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری کچے میں روانہ ہوگئی ہے۔

شکارپور چک کے کچے میں کئی روز سے مہر جتوئی تنازعے میں فائرنگ جاری ہے۔

وزیرداخلہ نے کچے میں شرپسند عناصرکی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےہراب اوڈھو کے خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس ایچ او نے شرپسندوں کی سرکوبی کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، م کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ہم شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

firing

Shikarpur