Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا
شائع 08 اکتوبر 2024 02:42pm

پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کارروائی کرنے سے روک اور جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے اینٹی کرپشن مقدمے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے نوٹس دیا ہے لیکن تفصیل نہیں بتارہے، کئی بار اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، اب گرفتاری کا خدشہ ہے۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ محمود خان پر اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اکاؤنٹ سے رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق محمود خان نے 2015ء میں بطور وزیر کھیل رقم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

mehmood khan

Peshawar High Court

former cm kpk