Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناراض بیوی نہ مانی، باپ کی 3 بچوں سمیت درخت پر لٹک کر مبینہ خودکشی

شگن نامی شخص اکیلا تینوں بچوں کو ایک ساتھ کیسے لٹکا سکتا تھا؟ پولیس بھی چکراگئی
شائع 05 اکتوبر 2024 08:52pm

عمرکوٹ میں دل دہلا دینےوالا واقعہ سامنے آیا ہے، کوہلی برادری سے تعلق رکھنے والے کسان اور اس کے تین بچوں کی لاشیں آم کے درختوں سےلٹکتی ملیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شگن نے ناراض بیوی کو سسرال سے گھر واپس لانے میں ناکامی پر بچوں کو مار کر خودکشی کی۔

بچوں میں 9 سالہ بھاگ چند، 7 سالہ ھیرو اور 5 سالہ شگنہ کوہلی شامل ہے، پولیس کو شک ہے کہ والد شگن نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کر کے خود کشی کی شگن اکیلا تینوں بچوں کو ایک ساتھ کیسے لٹکا سکتا تھا؟ پولیس بھی کشمکش کا شکار ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شگن ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، بیوی نے تشدد کے باعث شگن کی ساتھ جانے سے انکار کیا تھا۔ مزید تحقیقات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ممکن ہوگی۔

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

sucide

Sindh Police

Umarkot

sucide attempts