Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کی پیڈ موبائل کی چوری کا الزام: بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا

تشدد کے دوران مقتول کے جسم کے مختلف حصوں کو جلایا بھی گیا، پولیس
شائع 03 اکتوبر 2024 06:32pm

کراچی میں سفاکیت اور بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کراچی کے علاقے مارٹن کوراٹر میں موبائل چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان چل بسا، ملزمان نے متقول زبیر کے ہاتھ پیر باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 22 ستمبر کو مارٹن کوارٹر میں پیش آیا تھا، علی رضا نامی لڑکے کا کی پیڈ والا موبائل چوری ہوگیا تھا جس کے الزام میں علی رضا نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زبیر کو زبردستی پکڑا، اور مقتول کو مارٹن کوارٹر کے گھر میں لے گئے، ملزمان نے چوری کے شبہ میں پکڑے گئے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان تشدد کرتے اور ویڈیو بناتے رہے، جبکہ تشدد کے دوران مقتول کے جسم کے مختلف حصوں کو جلایا بھی گیا۔

بدترین تشدد کے بعد مقتول کو چھوڑا تو وہ کورنگی اپنے بھائی کے گھر چلا گیا چند روز علاج کروایا لیکن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے مقتول زبیر کی لاش کو سول اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

karachi

Karachi Police