Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی کار پر فائرنگ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر فرار ہوگئے۔
شائع 03 اکتوبر 2024 01:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کی کار پر فائرنگ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید نے واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈی سی کے اسکواڈ کی گاڑی پر 3 گولیاں لگیں۔

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر فرار ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی سی شیرانی ثنا ماہ جبین اور عملہ حملے میں محفوظ رہے۔

qilla saifullah