Aaj News

بدھ, اکتوبر 02, 2024  
27 Rabi ul Awal 1446  

بابر اعظم نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

بابر اس بارے میں کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ ماہ بتا چکے ہیں۔
شائع 02 اکتوبر 2024 01:02am

پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے منگل کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

اپنے پرستاروں کے نام پیغام میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اور وہ اس بارے میں کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ ماہ بتا چکے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ’اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں استعفیٰ دوں اور اپنے کھیل پر توجہ دوں۔‘

بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ان کے لیے ایک فائدہ مند تجربہ رہا ہے، لیکن اس نے ان پر کام کے بوجھ میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا، اپنی بلے بازی سے لطف اندوز ہونا اور اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔‘

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سے الگ ہونے کے بعد وہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دے سکیں گے اور وہ ایک کھلاڑی کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے لیے پرجوش ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے غیر متزلزل حمایت اور ان پر بھروسہ کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

babar azam

resignation