کراچی میں موسیقی کے نایاب وِنائل ریکارڈز کا خزانہ
محمد حسین کے پاس 30 ہزار سے زائد وِنائل ریکارڈز کا ذاتی ذخیرہ موجود ہے
کراچی میں موسیقی کے شائقین کے لیے ایک نادر خزانہ چھپا ہوا ہے، جہاں پرانی وِنائل ریکارڈز کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
محمد حسین کے پاس 30 ہزار سے زائد وِنائل ریکارڈز کا ذاتی ذخیرہ ہے، جو پاکستان کا سب سے بڑا ذخیرہ مانا جاتا ہے۔ یہ ذخیرہ نورجہاں، مہدی حسن، احمد رشدی، نصرت فتح علی خان اور نازیہ حسن جیسے مشہور گلوکاروں کے نایاب ریکارڈز پر مشتمل ہے۔
حسین کا کہنا ہے کہ وِنائل ریکارڈز کی آواز کی کوالٹی آج کے جدید ڈیجیٹل فارمیٹس سے بہتر ہے، دنیا بھر سے لوگ یہ نایاب ریکارڈز حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ ان کا یہ ذخیرہ ماضی کی موسیقی کو زندہ رکھنے کا ایک قیمتی ذریعہ بن چکا ہے۔
Pakistani Music
Pakistan Music Library
Muhammad Hussain
Vinyle Records
مقبول ترین
Comments are closed on this story.