Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملیر کورٹ کے قریب دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد گرفتار

فریقین کورٹ سے باہر نکلے اور آپس میں لڑ پڑے، ایس ایس پی ملیر
شائع 30 ستمبر 2024 06:50pm

کراچی کے علاقے ملیر کورٹ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق واقعہ سلمان ٹاور کے قریب پیش آیا، دو فریقوں کے درمیان معاملہ کورٹ میں زیر سماعت تھا، جہاں فریقین کورٹ سے باہر نکلے اور آپس میں لڑ پڑے۔

مشتعل افراد نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گروپ نے مخالف گروپ کا ایک شخص چند ماہ قبل قتل کیا تھا۔ جس کی آج سماعت ملیر کورٹ میں تھی۔

karachi

Karachi Police

New Court