Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ ہوں، سرکاری وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کروں گا، گنڈا پور

پنجاب پولیس کو وراننگ ہے کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ کو خود بھگتنے ہوں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے
شائع 30 ستمبر 2024 01:39pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پراستعمال کرونگا، میری مشینری راستہ اس لئے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں، پنجاب پولیس کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار سترہ کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کو بے جا استعمال نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں پولیس پر وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہ جلسہ کرینگے، یہ گولیاں، تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا مقصد تبدیل نہیں کرسکتا۔

خیبر پختونخوا کے وسائل کے استعمال کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کرونگا ۔میری مشینری راستہ اس لئے کلئیر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں انھوں نے پنجاب پولیس کو وراننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا غلط حکم نہ مانیں ،نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں فیملز کا احساس کیا ہے اس لئے ان کے اہلکاروں کو یہاں لے آیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ عظمی بخاری کہتی ہے میں خبیر پختونخوا میں جلسہ کروں تو میں کیوں یہاں جلسہ کروں میں پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا ۔بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں۔

انھوں نے مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ ہی ٹی آئی کی حکومت ختم کرو, مولانا آپ مان گئے کہ امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)