Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ہوائی فائرنگ پر پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، 22 گرفتار

ہوائی فائرنگ سے خاتون بھی زخمی ہوئیں، پولیس
شائع 29 ستمبر 2024 09:26pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے ضلع ملیر میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 22 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

سینئیر سپنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر کاشف آفتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوئیں، جس کے بعد فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

تین ماہ قبل فوڈ پوائزننگ سے دو معصوم بچوں کی ہلاکت کا ڈراپ سین، باپ ہی قاتل نکلا

پولیس کے مطابق اکبر نواز مری گوٹھ میں واقع گرین فارم ہاؤس سے 22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 14 پستول، 6 مشین گن، 4 سیمی آٹومیٹک گن، 4 سب مشین گن اور 500 سے زائد گولیاں اور چلے ہوئے خول برآمد ہوئے ہیں۔

لاہور پولیس نے جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کرلیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے فارم ہاؤس پر ہونے والی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، ولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

karachi

Aerial Firing

SOPHISTICATED WEAPONS

Raid on Farm House