Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹر کروا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر جعلی ریٹرنز بنائے جانے کا انکشاف
شائع 29 ستمبر 2024 05:11pm
Tax evader network operative caught by registering bogus companies in name of overseas Pakistanis

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) میں بوگس کمپنی رجسٹر کروا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گجرات کے ضلع سرائےعالمگیر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پر جعلی ریٹرنز بنائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

ایف بی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ ملزم نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کے نام پر کمپنی رجسٹر کرائی، ملزم نے ایف بی آر میں بوگس کمپنی رجسٹر کرا کے کروڑوں روپے کی چینی خریدی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف نے کہا کہ گجرات کے شہری کو لاکھوں روپے کا ٹیکس نوٹس ملا تو بھانڈا پھوٹا۔ ملزم خورشید جعلی کاغذات پر شوگر ملوں سے کروڑوں کی چینی خرید چکا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ایف بی آر میں کمپنیاں رجسٹرڈ کراتا رہا ہے۔

ملزم نے سرائے عالمگیر کے محمد نعیم کے شناختی کارڈ پر 62 لاکھ کا ٹیکس چوری کیا، محمد نعیم بیرون ملک مقیم ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیٹ ورک کے دیگر ارکان سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

FBR

Bogus Company