Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق

مرنے والا بچہ مالک مکان کا تھا اور گاڑی کرائے دار کی تھی
شائع 29 ستمبر 2024 04:17pm
A sad incident in Karachi, a child died of suffocation in the car - Aaj News

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے تین سالہ رؤف جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے چار سالہ بھائی حسان علی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 19 میں پیش آیا، جہاں بچے گھر کے باہر کھیلنے کے دوران گاڑی میں چلے گئے اور گاڑی لاک ہوگئی، جس کے بعد حادثہ پیش آیا۔

صادق آباد میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک

حادثے کے وقت بچوں کے والد گھر پر نہیں تھے، صرف والدہ گھرمیں تھیں۔

پولیس نے گاڑی کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کی اور رہا کردیا۔

لاہور میں 2 بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر گولیاں چل گئیں

پولیس نے بتایا کہ مرنے والا بچہ مالک مکان کا تھا اور گاڑی کرائے دار کی تھی۔

پولیس کے مطابق لواحقین نے قانون کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

karachi

Child Suffocates in Car