Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

گولڈ میڈلسٹ اتقا کو جون میں قتل کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2024 11:09am

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ مڈلسٹ اتقا کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی عبد العزیز جکھرانی کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کو پہلے بھی خضدار سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالےکیا گیا تھا تاہم ملزم رواں برس جون میں پیشی سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گلشن اقبال میں قتل کے گئے اتقا کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ایک بار پھر کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فائرنگ سے جاں بحق اتقا گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر تھا اور اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ جامعہ کراچی کا بیٹا ہے۔ مقتول اتقا کے بڑے بھائی جامعہ ہمدرد کے لیکچرر عباد معین ہیں جبکہ اتقا رجسٹرار جامعہ ہمدرد کلیم غیاث کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ انجینئرارتقا کے قاتل کوئٹہ سے گرفتار

واضح رہے کہ خیال رہے کہ جون میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان اتقا معین کو قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے اتقا معین کے قتل کیس میں ملزمان کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر احاطہ عدالت میں موجود رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

karachi

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

gold medalist

Ittiqa Moin

Ittiqa murder case