Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں زہریلی گیس کا اخراج، 13 بچے بیہوش

بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں،ڈاکٹرز
شائع 26 ستمبر 2024 04:26pm

حیدرآباد میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث تیرہ بچے بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پنیاری کی حدود میں پیش آیا، جہاں ناکہ فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہوئی۔

مرغی چور کو پکڑنے کا مطالبہ کرنے والے بچے کی ویڈیو وائرل

پولیس کے مطابق بچوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

Hyderabad

gas leakage

Filter Plant