پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی، پی ڈی اے ملازمین نے احتجاجاً بی آر ٹی روٹ بند کردیا
گرڈ اسٹیشنز کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی پی ڈی اے کے کام میں بھی مداخلت کرنے لگے ہیں، آصف خان اور فضل الہیٰ نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے دفتر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر ہنگامہ آرائی کی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آصف اور رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پی ڈی اے حکام کے ساتھ تلخ کلامی کی۔
فضل الہیٰ نے پی ڈی اے ملازمین کو کہا کہ میری اجازت کے بغیر آپریشن نہیں کرسکتے۔
ہنگامہ آرائی کے بعد پی ڈی اے ملازمین نے بی آر ٹی روٹ بند کردیا۔
پی ڈی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے احکامات پر آپریشن کا آغاز کیا ہے، وزیرِاعلیٰ کے حکم پر ہی آپریشن روک سکتے ہیں۔
پی ڈی اے ملازمین نے کہا کہ ممبران اسمبلی بے جا مداخلت کرکے آپریشن رکوانے کی کوشش کرتے ہیں، آئے روز دفتر آکر ہنگامی آرائی اور گالم گلوچ کرتے ہیں۔
بی آر ٹی ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تاتارا پارک اور پی ڈی اے سٹیشنز کے درمیان عوام کے احتجاج کے باعث بی آر ٹی بند ہے، بی آر ٹی کی سروس فی الوقت صرف مال آف حیات آباد تک میسر ہے۔
Comments are closed on this story.