Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا

بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش
شائع 22 ستمبر 2024 11:02pm

گجرات کے گاؤں بدھووال میں ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں اور اُن کی ماں کو چچا ارشد نے سرکاری ہسپتال ڈنگہ منتقل کیا۔

مرنے والے بچوں کی شناخت چھ سالہ آہل اور آٹھ سالہ ساحل کے نام سے ہوئی ہے۔

بچوں کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔

Acid

Mother killed sons