Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو ہپٹناٹائز کرکے لوٹنے والا 6 رکنی بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا

گرفتار خواتین گھروں میں ٹیوشن اور دم کرنے کے بہانے داخل ہوتی تھیں، پولیس
شائع 22 ستمبر 2024 12:43pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہپٹناٹائز کر کے لوٹ مار کے واقعات سامنے آگئے، خواتین کو لوٹنے والا 6 رکنی خواتین کا بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ہپٹناٹائز کرکے لوٹ مار کے واقعات سامنے آنے لگے، خواتین کو نظر بند کرکے لوٹنے والا 6 رکنی خواتین کا بین الصوبائی گروہ پکڑا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملیر انویسٹی گیشن اور آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کیا، گروہ گھروں میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے لوٹ مار کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 6 رکنی بین الصوبائی گروہ کی سرغنہ صاحبہ عرف حنا ہے، ملزمہ کو 2 متاثرہ فیملیز کی خواتین نے شناخت کرلیا ہے، گرفتار خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گروہ کے خلاف لاہور، خیرپور، سکھر اور کراچی کینٹ ریلوےاسٹیشن میں مقدمات درج ہیں، گرفتار خواتین گھروں میں ٹیوشن اور دم کرنے کے بہانے داخل ہوتی تھیں، گروہ کے فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

karachi

womens group arrest

Hypnotize