Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ

پولیو کے کیسز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے، نیشنل ای او سی
شائع 21 ستمبر 2024 10:56am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ای او سی نے بتایا کہ پاکستان میں 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی کل تعداد 21 ہوگئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کے کیسز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

کرک میں نکاسی آب میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع مہمند میں 9 ماہ کی بچی جبکہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللّٰہ میں 15 ماہ کا بچہ اور کراچی کے ضلع کیماڑی میں ساڑھے 3 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔

Polio

cases report