Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گولیاں لگنے سے زخمی مادہ تیندوہ سے متعلق افسوسناک خبر

مادہ تیندوہ کے جسم پر 4 گولیاں پیوست تھیں
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024 10:10am

آزاد کشمیر میں فاروڈ کہوٹہ نالہ بیتاڑ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والی مادہ تیندوا کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آگئی۔

آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے 8 ستمبر کو علاج کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ منتقل کی گئی زخمی مادہ تیندوہ دوران علاج مرگئی۔

مادہ تیندوہ جسے ملکہ کا نام دیا گیا تھا، اس کے جسم پر 4 گولیاں پیوست تھیں، جس کے نتیجے میں مادہ تیندوہ کا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ماہر ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے ایک گولی نکال دی جبکہ اس کے جسم میں پیوست مزید 3 گولیاں موت کا سبب بنیں۔

نالہ بیتاڑ میں بہہ کر آنیوالے زخمی تیندوے کو ریسکیو کرلیا گیا

آزاد کشمیر سے ریسکیو تیندوے کو چار گولیاں ماری گئیں، حالت تشویشناک

ملکہ نامی تیندوے کی لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کردیا گیا۔

azad kashmir

wounded leopard

4 fires

serious condition