Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والا 6 سالہ بچہ مل گیا

پولیس نے بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا
شائع 20 ستمبر 2024 08:56am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ سے اغوا ہونے والا 6 سالہ بچہ مل گیا جبکہ پولیس نے بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ سے اغوا ہونے والے 6 سالہ معصوم بچے کو پولیس نے ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ 6 سالہ غفران کے والد کی جانب سے اغواء کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کروایا گیا تھا۔

بچے کے والد نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 4 افرادجاں بحق

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں بچے سمیت چار افرادجاں بحق ہوگے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی میں کے ڈی اے فلیٹ کی چوتھی منزل سے گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ہوا، جس کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی۔

سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت محمد احسان کے نام سے ہوئی۔

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، شناخت یوسف خان کے نام سے ہوئی۔

اسی طرح کینٹ اسٹیشن شاہین ہوٹل کے قریب فلیٹ میں خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں عمران رشید نامی شخص نے خودکشی کرلی۔

karachi

Orangi Town

Karachi Police

iqbal market

child recover