Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانی عمارتوں کی داستان، رنگوں کی مہک میں زندہ

ایمپریس مارکیٹ کی طرح دیگر تاریخی ورثے کو بھی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے، آرٹسٹ
شائع 20 ستمبر 2024 01:31am

قدیم ورثہ جو صدیوں کی تاریخ کا امین ہے کینوس پر زندہ ہوگیا۔ کراچی کی ایک آرٹ گیلری میں نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں آرٹسٹ نے فن کے ذریعے پرانی عمارتوں کی شان و شوکت کو بحال کیا۔

تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے آرٹسٹ ایس ایم فواد کی آرٹ نمائش ”Through the Singular Eye“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں آرٹسٹ نے آئل کینوس پر قدیم عمارتوں کی شاندار پینٹنگز پیش کیں، جو ماضی کی شان و شوکت کو زندہ کرتی ہیں۔