Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ دنیا پور ایک کہانی یا شطرنج کی بساط

ڈرامے میں محبت، قربانی اور ظلم کے خلاف جیت کے موضوع کو اجاگر کیا گیا
شائع 19 ستمبر 2024 01:31am
Drama Duniyapur A Story or Chess Board - Aaj News

ڈرامہ سیریل “ دنیا پور“ کی جھلکیاں جاری،پہلی قسط 25 ستمبر کو نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ دنیا پور کو جلد ہی اپنے ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرامہ سیریل کو معروف ڈرامہ نگار رداعین شاہ نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری شاہد شفاعت نے کی ہے۔ یہ ڈرامہ ملٹی ورس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔

ڈرامہ کی کہانی نواب دل عویز کے گرد گھومتی ہے جو دنیا پور کا ایک طاقتور حکمران ہے، اس میں محبت، قربانی اور کمزوروں کی جیت جیسے موضوعات کو پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں پاکستان کے مایہ ناز اداکار شامل ہیں جن میں منزر صہبائی، نعیر اعجاز، نعمان اعجاز، خوشحال خان، شمیّل خان، سمیع خان اور رمشا خان نمایاں ہیں۔

ڈرامے میں اداکار سمیع خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے جو ان کے ماضی کرداروں سے بے حد مختلف ہوگا ۔

حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ نے ”دنیا پور“ کے کئی ٹیزرز جاری کیے ہیں جن میں سمیع خان، منظر صہبائی اور نعمان اعجاز کو نمایاں کیا گیا ہے۔ ان ٹیزرز میں ڈرامے کی شدت اور اس کے زبردست ایکشن مناظر کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔

جاری کئے گئے ٹیزرز کو دیکھ کہانی کو مکمل طور پر سمجھنا مشکل ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ ڈرامہ میں بھرپور طریقے سے سسپنس، ایکشن نظر آئے گا ساتھ ہی ڈرامے کچھ رومانوی اور جذباتی مناظر بھی شامل ہونگے ۔

ڈرامہ سیریل ”دنیا پور“ کی پہلی قسط کو 25 ستمبر 2024 کو نشر کیا جائے گا۔

Pakistani drama

Duniya pur