Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

شاردہ میں دریائے نیلم کے کنارے بنا لکڑی کا ہوٹل گر گیا، 7 افراد زخمی

حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھنے کے باعث پیش آیا، پولیس
شائع 18 ستمبر 2024 05:09pm

وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر ہوٹل کا بوسیدہ حصہ ٹوٹ کر دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 7 افراد دریا میں جاگرے۔

حکام کے مطابق موقع پر موجود موٹر بوٹس کے زریعے 7 زخمی افراد کو دریائے نیلم کی لہروں کی نذر ہونے سے بچالیا گیا ۔ دریا میں گرنے والے تمام افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دریا کے کنارے ہوٹل لکڑی سے تعمیر کیا گیا تھا، حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھنے کے باعث پیش آیا۔