Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا

رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2024 04:01pm

لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رکن آزاد کشمیراسمبلی غلام محی الدین دیوان کو گرفتار کیے جانے کے بعد رہنما پی ٹی آئی کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

واضح رہے کہ غلام محی الدین دیوان منہاج القران کی میلاد کانفرنس میں شریک تھے، غلام محی الدین کو میلاد کانفرنس میں شرکت سے واپسی پرگرفتارکیا گیا۔
پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان کی اہلیہ صبا دیوان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گزشتہ رات اغوا کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ربیع الاول کی مناسبت سے وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، گزشتہ رات وہ گھر نہیں آئے اور صبح ایک کال میں انہوں نے بتایا کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صبا دیوان نے کہا کہ غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)