Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مختلف پولیس مقابلے، 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی، 3 گرفتار

ملزمان سےاسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، پولیس
شائع 16 ستمبر 2024 08:26pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک گیا مختلف واقعات میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پہلا مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں ہوا جہاں پولیس اور ملزمان کی فائرنگ ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سونو اور زخمی کی عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسرا مقابلہ زمان ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں ہی پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں عاصم عرف عرشی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس مقابلے کا تیسرا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں ہوا پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت سہیل عرف ساحل کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے دوسرے ساتھی شادر کو صحیح حالت میں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقابلوں میں ہلاک اور زخمیوں سمیت ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

karachi

Karachi Police