Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

آئی پی پیز کا کیپیسٹی چارجز میں کمی سے انکار، حکومت کو مطالبات پیش کر دیے

مالکان نے حکومت کو آگاہ کر دیا کہ معاہدوں سے چھڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔
شائع 15 ستمبر 2024 12:42pm

انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کمپنیوں نے کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار کردیا۔

پیپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کمپنیوں نے کیسپیٹی چارجز سمیت بجلی نرخوں میں کمی سے انکار کردیا جبکہ مالکان نے حکومت کو آگاہ کر دیا کہ معاہدوں سے چھڑ چھاڑ مہنگی پڑے گی۔

ذرائع پیپکو کا بتانا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے حکومت سے پہلے اپنے 52 فیصد پاور ہاؤسز کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی پی پیز مالکان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں پر 38 فیصد ناجائز ٹیکسز واپس لے۔

آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، پاور پلانٹس میں اضافی منافع خوری کی نشاندہی

اب تک کیپسٹی چارجز میں کتنی بڑی رقم ادا کی گئ، دستاویزات سے انکشاف

گزشتہ ایک سال میں آئی پی پیز کو 979 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیوں کا انکشاف

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں ایف بی آر اپنے ٹیکس خود اکٹھا کرتا ہے، یہاں ایف بی آر نااہل ہے تو اس کی سزا ٹیکس گزار کو بجلی بلوں پر کیوں عائد ہے، آئی پی پیز نے زبردستی کرنے پر عالمی ثالثی عدالت رجوع کرنے کی دھمکی دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکس ختم کرے اور اپنے پاور پلانٹس کے نرخ کم کرے پھر مذاکرات کرنے آئے، بجلی کے گھریلو اور کمرشل نرخ اس وقت 60 سے 80 روپے فی یونٹ ہو گئے، یہ نرخ دنیا بھر میں بلند ترین سطح پر ہیں، اس وجہ سے ٹیکسٹائل سٹیل پلاسٹک سمیت ہزاروں صنعتیں بند ہوچکی ہیں، لسیکو کے سسٹم پر گرڈ ایک سال کے مقابلے میں 24 فی صد کم لوڈ پر ہیں

electricity

electricity prices

IPPs

Capacity Charges

independent power producer