Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، متعدد جاں بحق

زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2024 11:48am

بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہِ دانہ سر کے مقام پرمسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو عملے نے مسافر بس میں پھنسے لوگوں کو چھت کاٹ کرنکالا۔

حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی آیا مسافر بس کی رفتار زیادہ تھی یا کسی فنی خرابی کے باعث بس بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔