Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں دلخراش آتشزدگی کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

آگ نے گھر کی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔
شائع 14 ستمبر 2024 09:09am

مردان میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبران پہاڑی کے مقام پر کچے مکان میں آگ لگنے سے بچوں خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

علاقہ مکین نے گھر سے اٹھتے شعلے دیکھے تو فوری طور پر ریسکیو کو مطلع کیا۔ آگ نے گھر کی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو آنے سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ بعدازاں پولیس سمیت ریسکیو جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور قانونی کارروائی مکمل کی۔

بعدازاں لاشوں کو رستم ٹائپ ڈی اسپتال میں منتقل کردیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

مزیدپڑھیں:

سانپ بھگانے کیلئے گھر کو آگ لگا دی، نقدی سمیت قیمتی اشیا جل گئیں

بیٹی کی موت پر والدین نے سمدھیوں کے گھر کو آگ لگا دی، ساس سُسر ہلاک