Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرسید ایکسپریس کو خطرناک حادثہ، بڑی تباہی سے محفوظ رہی

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہوگئی
شائع 13 ستمبر 2024 08:37am

روہڑی اسٹیشن کے قریب سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے 35 اپ سر سید ایکسپریس ٹرین کو حادثہ سکھر میں پیش آیا، جہاں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ روہڑی ریلوےاسٹیشن سے ڈیڑھ کلو میٹر پہلے پیش آیا، حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

کراچی سے لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

روہڑی ریلوے اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق ٹرین روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر داخل ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی، رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار سر سید ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، متاثرہ ٹریک کی جلد بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن شرع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 سال قبل سیلاب کے باعث بند ہونے والی سر سید ایکسپریس کو یکم ستمبر کو دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔

Sukkur

Train

rohri railway station

train derail

Sir Syed Express